Feb ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۷:۳۵ Asia/Tehran
  • ایران فلسطین کا وفادار ترین اسلامی ملک

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے لبنان و فلسطینی تحریکوں کی ایران کی جانب سے جاری حمایت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے ایران فلسطین کا وفادار ترین اسلامی ملک بنا رہا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ایران میں گیارہ فروری سن انیس سو اناسی کو کامیابی سے ہمکنار ہونے والا اسلامی انقلاب ایران اور پورے علاقے کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوا ہے۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبد السلام نے ایران کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مناسبت سے ایران کی قیادت، حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب ، عالمی استکبار کے مقابلے میں اسلامی و انسانی اقدار کی کامیابی کے مترادف ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران نے لبنان و فلسطین کی استقامتی تحریکوں کی ہمیشہ حمایت کی ہے اور یہ ملک مسئلہ فلسطین میں وفادار ترین اسلامی ملک بنا رہا ہے۔

ٹیگس