شام پر دہشتگرد اسرائیل کا حملہ، خلخلہ فوجی اڈا تباہ
Feb ۱۰, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۸ Asia/Tehran
-
FILE PHOTO
میڈیا ذرائع نے جنوبی شام میں ایک فوجی اڈے پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے کی خبر دی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کے مطابق میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ شام کے صوبہ السویدا کے شمال میں واقع خلخلہ فوجی اڈے کے اوپر جنگی طیاروں کی پرواز کے ساتھ ہی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔
شام کے ٹی وی نے بھی اپنے سماجی رابط کے ایکس پیج پر ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ جنوبی شام میں واقع خلخلہ فوجی اڈے پر صیہونی حکومت نے حملہ کیا ہے۔
![](https://media.sahartv.ir/image/4c6k9c8398b45e2kbd3_800C450.jpg)
اتوار کی صبح بھی صیہونی فوجیوں نے قنیطرہ کے مضافات میں خان ارنبہ نامی قصبے کے شمال میں ایک دیہی بستی کے اطراف میں فوجی کارروائی انجام دی ۔
رپورٹوں کے مطابق صیہونی فوجیوں کی یہ جارحانہ کارروائی تین گھنٹے تک بغیر کسی روک ٹوک کے جاری رہی اور اس میں سابق حکومت کے ایک فوجی اڈے کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔