ٹرمپ اور صیہونی حکومت کے غاصبانہ منصوبوں کے مقابلے میں تسلیم نہیں ہوں گے: حماس
Feb ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۱:۴۹ Asia/Tehran
فلسطین کی تحریک حماس کے ایک رہنما محمود مرداوی نے تاکید کی ہے کہ فلسطینی قوم امریکی صدر ٹرمپ کے تسلط پسندانہ اور صیہونی حکومت کے غاصبانہ منصوبوں کے مقابلے میں تسلیم نہیں ہو گی اور فلسطین کے خلاف ہر طرح کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی تحریک حماس کے رہنما محمود مرداوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کا سیاسی، سفارتی و عملی اقدامات اور فلسطینیوں کے قومی اتحاد کی تقویت نیز تمام خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے متحدہ محاذ تشکیل دے کر جواب دیا جانا چاہئے۔
انہوں نے اسی طرح فلسطینیوں کی عوامی استقامت کی اہمیت اور نئے حالات پیدا کرنے کے لئے رچائي جانے والی سازش کے مقابلے میں استقامت اور اسی طرح سرزمین فلسطین میں فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد جاری رکھے جانے کی اہمیت پر زور دیا۔