Feb ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۷:۳۵ Asia/Tehran
  • مصر: عرب ملکوں کا ہنگامی سربراہی اجلاس

غزہ کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کی مخالفت میں عرب ملکوں کا ہنگامی سربراہی اجلاس ستائیس فروری کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہو گا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے بارے میں امریکی صدر کے منصوبے کے مقابلے کی راہوں کا جائزہ لینے کے لئے ہنگامی عرب سربراہی اجلاس ستائیس فروری کو قاہرہ میں ہوگا۔ اس رپورٹ کے مطابق اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ کے دباؤ کے مقابلے میں مصر اور اردن کی حمایت میں عرب ممالک کا متحدہ موقف طے کیا جائے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں غزہ کے مستقبل اور فلسطین سے متعلق دیگر موضوعات کا بھی جائزہ لیا جائےگا۔ باخبر ذرا‏ئع نے بتایا ہے کہ اس اجلاس کی تجویز مصر اور اردن نے پیش کی تھی اور کوشش کی جارہی ہے کہ یہ اجلاس اعلی ترین سطح پر منعقد ہو۔

ٹیگس