فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعے کی نماز کے بعد خطیب مسجد الاقصی شیخ عکرمہ صبری کو شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تعزیت پیش کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔
اسلام کے عظیم مجاہد کی میت کو کاندھوں پر اُٹھائے تمام راستے شرکا پرنم آنکھوں کے ساتھ امت مسلمہ کے عروج اور فلسطین کو صیہونی ریاست کے شکنجے سے آزادی دلانے میں اپنی جان قربان کرنے والے اسماعیل ہنیہ کو خراج تحسین پیش کرتے رہے۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے لیے ہزاروں سوگوار اشک بار آنکھوں اور آزادیٔ فلسطین کی جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ مسجد میں جمع ہوئے۔
فلسطین کی استقامتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ان کی بہو ایناس ہنیہ نے دل کو چھونے والے الفاظ کے ساتھ ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ہم خدا کی قضا و قدر سے راضی ہیں۔
غزہ کے عام شہریوں کے خلاف مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ آج بھی جاری رہا جس میں متعدد فلسطینی شہید و زخمی ہو گئے۔
تحریک حماس اور جہاد اسلامی نے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف استقامت و مزاحمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچا دیا گیا۔
میڈیا ذرائع نے جنوبی لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین پر وسیع میزائل حملے کی خـبر دی ہے۔
یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے جرم نے خدا کی راہ میں فداکاری، استقامت اور جارح دشمن کو کاری ضرب لگانے کے عزم کو مزید پختہ کر دیا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے صیہونی حکومت کی شکست اور استقامتی محاذ کی کامیابی پر تاکید کی ہے۔