صیہونی طیاروں کی بمباری میں پانچ فلسطینی شہید
فلسطینی ذرائع نے مرکزی غزہ میں واقع صلاح الدین اسکول پر صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں کے تازہ ترین حملوں میں پانچ فلسطینیوں کی شہادت کی خبر دی ہے
سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی جنگي طیاروں نے لبنانی سرحد کے قریب شامی علاقوں پر بھی بمباری کی ہے۔ مزاحمتی ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے الہرمل شہر کے دوسری طرف شامی سرحدی علاقوں پر بمباری کی ہے۔ روسی نیوز ایجنسی اسپوتنک نے بھی اس سلسلے میں بتایا ہے کہ شام کے دار الحکومت دمشق کے شمال مغرب میں دھماکوں کی آوازيں، لبنانی سرحد پر واقع شامی علاقوں پر اسرائیلی جنگي طیاروں کی بمباری کی وجہ سے تھیں۔ تحریر الشام سے وابستہ شامی ٹی وی چینل نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ غاصب اسرائیلی فوج نے قنیطرہ کے مضافات میں واقع کودنہ قصبے کے تل احمر علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔ یہ علاقہ ، فوجی لحاظ سے بے حد اہم سمجھا جاتا ہے۔ واضح رہے غاصب اسرائیل نے بشار اسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے شام کے بنیادی ڈھانچے اور فوجی تنصیبات پر حملوں میں شدت پیدا کی ہے اور وہ مسلسل شام کے ان مقامات پر بمباری کر رہا ہے۔