فرانس کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنےکا اعلان، میکرون کے بیان پر امریکہ سخت برہم
Jul ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۰:۳۶ Asia/Tehran
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے کے بعد امریکہ نے فرانس کے اس اقدام پر اپنی سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے نے بین الاقوامی سطح پر مختلف ردعمل کو جنم دیا ہے۔ کینیڈا، آئرلینڈ، اسپین سمیت متعدد ممالک نے اس اقدام کو سراہا ہے لیکن امریکہ نے اس اقوام کی سخت مذمت کردی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے ہونے والے دو ریاستی حل کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ امریکی وزیر خارجہ روبیو نے فرانسیسی اقدام کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ حماس کے بیانیے کو تقویت دے گا اور امن عمل کو مزید پیچیدہ بنا دے گا۔