Jan ۱۲, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۲ Asia/Tehran
  • اسرائیل شام سے نکل جائے، خلیج فارس تعاون کونسل کے سربراہ

خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی نے شام پر صیہونیوں کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے، اسرائیل کی مکمل پسپائی پر زور دیا۔

عرب- عالمی کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے جاسم البدیوی نے کہا کہ نہ صرف صیہونیوں کو شام کے ان علاقوں سے نکلنا چاہیے جن پر گزشتہ دنوں قبضہ کیا تھا بلکہ جولان سے بھی اپنے ناجائز قبضے کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے شام پر عائد پابندیوں کے خاتمے کی بھی اپیل کی۔

خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی

واضح رہے کہ یہ وزارتی اجلاس ریاض میں منعقد ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر شام کی پابندیوں کے خاتمے، دمشق کے سیاسی مستقبل، ہمہ گیر قومی ڈائيلاگ، شام تک امدادی سامان کی ترسیل اور صیہونیوں کی مسلسل جارحیت کا جائزہ لیا گیا۔ اس نشست میں فرانس، برطانیہ، جرمنی، اٹلی، اسپین کے وزیروں اور اعلی عہدے داروں، امریکہ کے نائب وزیر خارجہ جان باس، شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیئر پیڈرسن، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے کمیشنر "کالاس"، عرب لیگ کے سیکریٹری احمد ابوالغیط اور خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی نے شرکت کی۔

دعوی کیا گیا ہے کہ ان اجلاس کا محور شام میں استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات پر استوار ہے۔

 

ٹیگس