Jan ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
  • نواف سلام لبنان کے نئے وزیرا‏عظم

نواف سلام کو لبنان کا وزیرا‏عظم منتخب کئے جانے کے بعد صدر جوزف عون نے انھیں نئی کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپ دی ۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: لبنان کے صدرجوزف عون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواف سلام کو کابینہ کی تشکیل کے لئے پارلیمنٹ کے چوراسی ممبران پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہے اور اس بنیاد پر انھیں کابینہ کی تشکیل کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے۔

نواف صائب سلام اقوام متحدہ میں لبنان کے سابق سفیر اور ہیگ کی عالمی عدالت کے سربراہ رہ چکے ہيں ۔ لبنانی پارلیمنٹ نے موجودہ وزیراعظم نجیب میقاتی کے مقابلے میں نواف صائب سلام کو وزیراعظم منتخب کیا ہے۔

لبنان کی ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے سربراہ تیمور جنبلات نے وزارت عظمی کے لئے نواف سلام کا نام پیش کیا تھا۔

لبنان میں اقتدار کی تقسیم دین و ثقافت کی بنیاد پر ہوتی ہے جس کے تحت صدر ، عیسائی ، وزيراعظم اہلسنت اور پارلیمنٹ کا اسپیکر شیعہ مذہب سے ہوتا ہے۔

ٹیگس