ایران کے ساتھ تکنیکی مذاکرات کےلئے آمادگی کا اعلان؛ آئی اے ای اے کے سربراہ
استنبول میں ایران اور یورپ کے مذاکرات کے ساتھ ہی جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ڈائریکٹرجنرل نے ایران کے ساتھ تکنیکی مذاکرات کے لئے ادارے کی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی نے تکنیکی مذاکرات کے لئے آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے ایران کی ایٹمی تنصیبات اور ایٹمی سرگرمیوں میں شفاف سازی کا مطالبہ کیا ہے۔ رافائل گروسی نے یہ مطالبہ ایسی حالت میں کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا پر امن ایٹمی پروگرام پوری طرح آئی اے ای اے کی نگرانی میں کام کرتا رہا ہے اور ایران نے اپنے عہد سے بڑھ کر اس بین الاقوامی ادارے کے ساتھ تعاون کیا ہے۔
اس سے پہلے ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بتایا تھا کہ ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون کا طریقہ کار طے کرنے کے لئے آئندہ دو تین ہفتے میں آئی اے ای اے کی ایک تکنیکی ٹیم تہران آئے گی۔ انہوں نے اسی کے ساتھ وضاحت کی تھی کہ آئی اے ای اے کی یہ تکنیکی ٹیم ایران کی ایٹمی تنصیبات کا معائنہ نہيں کرے گی۔