یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے جرم نے خدا کی راہ میں فداکاری، استقامت اور جارح دشمن کو کاری ضرب لگانے کے عزم کو مزید پختہ کر دیا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے صیہونی حکومت کی شکست اور استقامتی محاذ کی کامیابی پر تاکید کی ہے۔
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ریاض تہران کے ساتھ مل کر خطے اور بین الاقوامی سطح پر امن اور صلح کے قیام کے لئے کام کرنے پر تیار ہے۔
صیہونی فوج نے آج بھی غزہ کے مختلف علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا جس میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔
بیروت میں تسنیم کے رپورٹر نے لبنان میں حزب اللہ کے عظیم فوجی کمانڈروں میں سے ایک حاج محسن کے نام سے مشہور فواد شکر کی شہادت کی خبر کی تصدیق کی ہے جو بیروت کے نواحی علاقے میں گزشتہ رات صیہونیوں کے دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔
غرب اردن کے شہر رام اللہ میں فلسطینی عوام نے مظاہرہ کرکے، حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو دہشت گردانہ حملے میں شہید کرنے کے صیہونی حکومت کے اقدام کی مذمت کی ہے۔
لبنان میں کیمپوں میں مقیم فلسطینیوں نے احتجاجی مارچ کرکے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کی شہادت پر اپنے غم وغصے کا اظہار کیا۔
حماس کے فوجی بازو عزالدین قسام نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر کہا ہے کہ دشمن نے اپنے اندازے میں غلطی کی ہے اور اب یہ جنگ نئے مراحل میں داخل ہوگی۔
فلسطین کی تحریک حماس کے سربراہ کی تہران میں ہوئی شہادت پر عالمی ردعمل سامنے آیا ہے۔
امریکہ نے عراق میں حشد الشعبی کے اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔