Jan ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
  • ہمیں نیتن یاہو کی دھمکیوں کی پروا نہیں، حملے جاری رکھیں گے؛ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ

یمن کے اعلی رہنما نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کی دھمکیوں کی کے باوجود اسرائیل پر حملے جاری رکھیں گے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے امریکہ اور برطانیہ کی یمن پر جارحیت کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ان حملوں کو غیر قانونی قرار دیا اور کہا کہ امریکہ اور برطانیہ اسرائیل کے مقابلے میں غزہ کی حمایت کی وجہ سے یمن پر حملے کررہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہوں گے جبکہ یمنی عوام اپنے پختہ عزم کی وجہ سے اس جنگ میں سرخرو ہوں گے۔
مہدی المشاط نے اپنے خطاب میں یمنی عوام کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی دھمکیوں سے ہمارا عزم متزلزل نہیں ہوگا۔ یمن غزہ کی حمایت میں اسرائیل پر حملے جاری رکھے گا۔ یہ حملے کسی بھی صورت میں نہیں رکیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ یمن کی مسلح افواج نے جدید ہتھیار تیار کیے ہیں جن میں سپر سونک میزائل "فلسطین ۲" اور ڈرون "یافا" شامل ہیں۔ یہ ہتھیار اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام کو کامیابی سے عبور کرچکے ہیں۔ ہم نے وہ میزائل ٹیکنالوجی حاصل کی ہے جو دنیا کے چند ہی ممالک کے پاس ہے۔

ٹیگس