صیہونی حکومت کے ایمرجنسی شعبے پر سائبر حملہ ہوا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ شمالی فلسطین میں صیہونی فوجی اڈے پر حملہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ گذشتہ اکتوبر سے اب تک غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت , انسانی معاشرے کی مشترکہ اقدار اورضمیر کے لیے ایک حقیقی اور خطرناک امتحان ہے۔
غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت میں اب تک شہداء کی تعداد 38 ہزار 345 ہو گئي ہے۔
انصار اللہ کے سربراہ نے غزہ کے حالات پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ 10 ماہ کے دوران اسرائیل کے جرائم انسانی معاشرے کے لیے ایک خطرناک امتحان ہیں۔
لبنان کی تحریک حزب اللہ نے صیہونی حکومت کے ٹھکانوں اور اس حکومت کی توپخانہ بٹالین کی کمان پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔
غزہ پٹی کی مقامی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ قحط پیدا کرنے کی صیہونی حکومت کی پالیسی جاری رہنے کے نتیجے میں ہزاروں مریضوں، بچوں اور عام شہریوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے اور اس کی ذمہ داری امریکہ و صیہونی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے ایک بار پھر غزہ کے مظلوم عوام کے دفاع اور استقامتی فلسطینی محاذ کی حمایت میں ڈرون اور میزائل حملے جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔
عراق کی عدالت نے داعش کے سابق سرغنے ابوبکر بغدادی کی بیوہ کو سزائے موت سنائی ہے۔
مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں بوسنیا ہرزیگووینا کے شہر موستر میں فلسطین کا ایک بڑا پرچم لہرایا گیا۔