Dec ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۵:۵۱ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی جارحیت جاری

سات اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ پٹی پر صیہونی جارحیت مسلسل جاری ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:   غزہ پر صیہونی جارحیت کو آج ساڑھے چار سو دن مکمل ہو گئے جس کے دوران پینتالیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوئے جبکہ دس ہزار سے زائد افراد ملبے تلے دبے ہوئے یا لاپتہ ہیں۔

 

غزہ کے مظلوم عوام پر ایک طرف تو صیہونی حکومت کی جارحیت جاری ہے اور دوسری جانب سردی اور سخت موسمی حالات کی وجہ سے ان کو شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں اور شدید بارشوں کے باعث ان کے خیمے گیلے ہیں اور وہ سردی کی روک تھام سے قاصر ہیں۔ اکیاسی فیصد خیمے خراب ہو چکے ہیں۔

دوسری شہر "عسقلان" کے بس اسٹیشن پر ایک بس نے متعدد صہیونی فوجیوں کو کچل دیا۔ اسرائیلی میڈیا نے اس کارروائی میں دو صہیونیوں کے زخمی ہونے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ عسقلان میں ہونے والی اس صیہونیت مخالف کارروائی میں شدید زخمی ہونے کے نتیجے میں ایک صہیونی فوجی ہلاک ہو گیا۔ باخبر ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے۔اس بارے میں مزید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔دوسری جانب نام نہاد فلسطینی انتظامیہ کی سیکورٹی فورس نے جنین کیمپ میں جھڑپوں کی کوریج کرنے والی نوجوان فلسطینی صحافی شذی الصباغ کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا ہے۔ تحریک جہاد اسلامی نے اس واقعے کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ہولناک جرم ان نامہ نگاروں اور صحافیوں کو براہ راست نشانہ بنانے کا ایک واضح نمونہ ہے کہ جو فلسطینی عوام کے حقوق کے دفاع اور حقائق کو برملا کرنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں۔ بیان میں رام اللہ میں فلسطینی انتظامیہ کی سیکورٹی فورس سے مطالبہ کیا گيا ہے کہ وہ جنین کیمپ کے رہائشیوں پر حملوں اور جارحیت کا سلسلہ بند کرے۔

 

ٹیگس