صیہونی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی
Dec ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
جارح صیہونی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے شہروں میں متعدد مکانات کو آگ لگا دی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: لبنان کی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور دراندازی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ لبنانی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی دشمن کی طرف سے طویل مدتی جنگ بندی معاہدے اور لبنان کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی اور اس کے شہریوں پر حملے نیز پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اسرائیل کے جارح فوجیوں نے "قنطرہ" اور "طیبہ مرجعیون" کے علاقوں میں گھس کر متعدد رہائشی مکانات کو آگ لگا دی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لبنانی فوج اور اقوام متحدہ کی عارضی امن فوج یونیفل کا مشترکہ گشتی یونٹ جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے۔