شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر ایرانی صدر نے پہنچ کر پیش کی خراج عقیدت+ ویڈیو
ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنے دورہ پاکستان پر صوبائی دارالحکومت لاہور پہنچے جہاں انہوں نے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھا، ساتھ ہی پھولوں کے ذریعے خراج عقیدت پیش کی۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹرمسعود پزشکیان اپنے دو روزہ دورے پر سنیچر کے روز پاکستان کے شہر لاہور پہنچے، جہاں ایئرپورٹ پر سابق پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اور پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز نے انکا پر جوش طریقے سے استقبال کیا۔ دورہ پاکستان پر صوبائی دارالحکومت لاہور پہنچنے پر ایرانی صدر نے سب سے پہلے پاکستان کے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر ایرانی صدر کے حاضری کے وقت پنجاب صوبے کی وزیراعلیٰ مریم نواز اور دیگر وزرا بھی موجود تھے۔ ایرانی صدر نے مزار اقبال پر فاتحہ پڑھی، پھول رکھے اور کتاب میں تاثرات قلم بند کیے۔