Jun ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۳:۴۳ Asia/Tehran
  • اسلامی انقلاب کا دوسرا مرحلہ| نقطۂ صفر سے آغاز

ایران کے اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ اور اسلامی نظام حکومت کے نئے دور میں داخل ہونے کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک اہم اور اسٹریٹیجک بیان جاری کیا ، ہم اس اہم خطاب سے کچھ حصے منتخب کرکے پیش کر رہیں ہیں-

( 1)
" اسلامی انقلاب اور اُس کے نتیجے میں بننے والے نظام نے نقطۂ صفر سے اپنا آغاز کیا۔
اوّلاً: سب کچھ ہمارے خلاف تھا؛ چاہے وہ طاغوت کی فاسد حکومت ہو، کہ جو نہ صرف فسادی، استبدادی، سازشی اور دوسروں کی پٹّھو تھی، بلکہ ایران میں پہلی شاہی ظالم حکومت تھی جو اپنے بل بوتے پر نہیں بلکہ دوسروں کی مدد سے تختِ حکومت تک پہنچی تھی، چاہے امریکہ اور دوسری مغربی حکومتیں ہوں، چاہے داخلی حالات کی شدید خرابی ہو یا چاہے وہ سائنس، ٹیکنالوجی، سیاست، روحانیت اور ہر فضیلت میں شرمناک حد تک پستی ہو (سب کچھ ہمارے خلاف تھا)۔ "


http://urdu.sahartv.ir/news/tag--agla_qadam_rehbar_e_inqelab_ka_bayan

ٹیگس