اسلامی جمہوریہ ایران کے شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئيسی اور ان کے ہمراہ درجہ شہادت پر فائز ہونے والی دیگر اہم شخصیات کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے ساٹھ سے زیادہ غیر ملکی اعلی رتبہ وفود تہران پہنچے ہیں۔
شہید صدر سید ابراہیم رئیسی کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے آنے والے سربراہوں میں بعض حکام نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی ہے-
تہران یونیورسٹی میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیتالله العظمی سید علی خامنهای کی امامت میں شہدائے خدمت کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں ایران کے اعلی سیاسی و عسکری حکام و شخصیات اورعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
عراقی وزیراعظم نے رہبر معظم کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید صدر رئیسی اخلاص کے پیکر تھے۔
صدر مملکت آيت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ہیلی کاپٹر سانحے کے دیگر شہیدوں کی نماز جنازہ رہبر انقلاب کی امامت میں ادا کی گئي۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مجلس خبرگان رہبری کے چھٹے دور کے آغاز کی مناسبت سے اپنے پیغام میں، اس اہم ادارے کو اسلامی عوامی حکمرانی کا مظہر قرار دیا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے اپنے ایک پیغام میں ایران کے صدر اور وزیر خارجہ سمیت دیگر اعلی حکام کی شہادت پر رہبر معظم انقلاب کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے ان کے لئے طول عمر کی دعا کی ہے-
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے ایک پیغام میں ایران کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ وفد کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔
نگہبان کونسل کے ترجمان ہادی طحان نظیف نے صدر مملکت اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان عزیزوں نے شب ولادت باسعادت امام رضا میں اپنی بے لوث خدمت کا صلہ پا لیا اور عوام ان کی زحمتوں کے قدرداں ہیں۔