Jun ۰۴, ۲۰۲۵ ۰۷:۵۹ Asia/Tehran
  • امام خمینی رحمۃ اللہ کی 36ویں برسی کا مرکزی پروگرام، رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب

بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی 36 ویں برسی کے مناسبت سے آج تہران میں ان کے مزار پر سالانہ عوامی اجتماع ہو رہا ہے جس کو رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای خطاب فرمائیں گے۔

سحرنیوز/ایران: بیسویں صدی کے شہرہ آفاق اور عدیم المثال مذہبی و سیاسی رہنما بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) نے چودہ خرداد مطابق تین جون انیس و نواسی کو رحلت پائی اور آج اسی مناسبت سے ساری دنیا میں ان سے عقیدت رکھنے والے کروڑوں حریت پسند انکی یاد منانے اور ان کے ساتھ اظہار عقیدت میں مصروف ہیں۔
ہندوستان و پاکستان سمیت دیگر ممالک سے اطلاعات ہیں کہ بانی انقلاب اسلامی کی یاد میں سیمیناروں، کانفرنسوں اور دیگر پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے اور حضرت روح اللہ کے عقیدت مند مختلف شکلوں میں انکے ساتھ اظہار عقیدت و یکجہتی کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے قائم کردہ اسلامی و انقلابی مکتب کے ساتھ تجدید بیعت کر رہے ہیں۔
آج اسلامی جمہوریہ ایران کی فضا بھی سوگوار ہے اور پورے ملک کی سڑکوں، گلیوں، شاہراہوں اور سرکاری و مذہبی مقامات پر معمار انقلاب کی جانگداز رحلت کی یاد تازہ کرنے والے پوسٹرز بینرز اور عزائیہ پرچم لہراتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اسی مناسبت سے آج دارالحکومت تہران میں برسی کا مرکزی پروگرام بانی انقلاب اسلامی کے مزار پر منعقد ہو رہا ہے۔

ٹیگس