Jun ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۳:۱۳ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب اسلامی سے ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین کی ملاقات

رہبر انقلاب اسلامی نے اسلامی جمہوری نظام میں پارلیمنٹ کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: آج بدھ گیارہ جون کو ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اراکین نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں عید غدیر کو اسلام کی بڑی عید قرار دیا اور اس کے اعلی مفاہیم اور پیغام پر توجہ کی ضرورت پر زور دیا۔آپ نے فرمایا کہ عید غدیر صرف یہ نہیں ہے کہ امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی ولایت کا اعلان کیا گیا ہے بلکہ اس میں دیگر اعلی مفاہیم بھی موجود ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ عید غدیر میں بہت وسیع اور گہرے معانی مفاہیم پائے جاتے ہیں جو معرفت اسلام پر منتج ہوتے ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے اس خطاب میں اسلامی جمہوری نظام میں پارلیمنٹ کی ممتاز حیثیت اور اہمیت پر زور دیا۔

ٹیگس