اسلام میں اختلافات کو ہوا دینا ممنوع !
Mar ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
ہم نے صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ ہم اہل سنت کے مقدسات کی توہین کئے جانے کے مخالف ہیں
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای
دنیائے اسلام میں اختلافات کو ہوا دینا ممنوع ہے۔ ہم بعض شیعہ گروہوں کی جانب سے انجام دی جانے والی ان سرگرمیوں کے مخالف ہیں جن سے اختلافات پیدا ہوں۔ ہم نے صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ ہم اہل سنت کے مقدسات کی توہین کئے جانے کے مخالف ہیں۔ ایک گروہ اس طرف سے دوسرا اس طرف سے دشمنی کی آگ کو بھڑکاتا ہے اور اسے مزید بھڑکانے کی کوشش کرتا ہے۔ ان میں سے بہت سارے افراد کی نیت اچھی ہوتی ہے لیکن بصیرت نہیں رکھتے۔ بصیرت ضروری ہے، یہ دیکھنا چاہئے کہ دشمن کیا سازش کررہا ہے۔ دشمن کی سب سے پہلی سازش اختلافات پیدا کرنا ہے۔
عالمی مجلس اہل بیت علیہم السلام کے اراکین اور اسلامی ریڈیو ٹیلیوژن یونین کے اراکین سے خطاب۔ 17 اگست 2015