فلسطینی مجاہدین کے گھروں کو مسمار کر دیا جائے: صیہونی وزیر جنگ کا حکم
Aug ۱۹, ۲۰۱۵ ۱۲:۲۹ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے فلسطینی مزاحمت کاروں کے گھروں کو مسمار کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے-
صیہونی اخبار معاریو کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر جنگ موشے یعلون کے حکم کے تحت صیہونیت مخالف کارروائیوں میں حصہ لینے والے غرب اردن کے فلسطینی مزاحمت کاروں کے گھر منہدم کئے جائیں گے- موشے یعلون نے غرب اردن میں بدامنی اور صیہونیت مخالف حملوں میں اضافے کا دعوی کرتے ہوئے فلسطینیوں کے گھروں کے انہدام اور مسماری کو ان حملوں میں اضافے پر صیہونی فوجیوں کا ردعمل قرار دیا- فلسطینی حکام اور اہم شخصیات کا کہنا ہے کہ صیہونیت مخالف کارروائیوں میں شرکت کے ملزم افراد کے گھروں کو منہدم کرنے کی پالیسی غرب اردن اور بیت المقدس کے لوگوں کو بے گھر کرنے کے لیے غاصب اسرائیلی حکومت کا تازہ ترین حربہ ہے-