Aug ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۱:۳۴ Asia/Tehran
  • داعش دہشت گردوں کا ٹولہ
    داعش دہشت گردوں کا ٹولہ

تقریبا ایک ہزار ایزدی خواتین داعش دہشت گردوں کی قید میں ہیں

ترکی کی آناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی کردستان کی کمیٹی برائے امور خواتین کے سربراہ بخشان زنگنہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تقریبا ایک ہزار ایزدی خواتین، داعش کی قید میں ہیں کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ داعش نے انھیں شام میں رکھا ہے یا دوسرے ملکوں میں بھیج دیا ہے- بخشان زنگنہ نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ اور اس گروہ کی قید سے خواتین کو نجات دلانا سب کی ذمہ داری ہے-
انھوں نے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ داعش کے چنگل سے ایزدی خواتین کی رہائی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں-
 درایں اثنا عراقی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے امور خواتین و اطفال کے سربراہ انتصار الجبوری نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ نے گذشتہ سال گرمیوں کے موسم میں شمالی عراق کے شہر سنجار پر قبضہ کر کے ایک ہزار چھ سو ایزدی خواتین کو اغوا کر لیا تھا کہ جس میں بعض خواتین دہشت گردوں کے چنگل سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئیں اور بعض نے رقم دے کر رہائی حاصل کی ہے- شہر سنجار مغربی موصل میں واقع ہے یہاں کے اکثر شہری ایزدی کرد ہیں-
داعش نے تین اگست دوہزارچودہ میں سنجار پر قبضہ کیا تھا - سنجار پر قبضے کے بعد داعش نے یہاں کے لوگوں کو قتل ، اغوا کرنے کے ساتھ ہی ہزاروں افراد کو گرفتار کرکے ہولناک جرائم انجام دیئے ہیں-
 داعش نے بہت سی ایزدی خواتین کو بازاروں میں بیچ دیا ہے جبکہ بعض دیگر خواتین کے ساتھ اس گروہ کے سرغنوں اور دیگر دہشت گردوں نے زبردستی شادی کر لی ہے-
az27082015

ٹیگس