Aug ۲۸, ۲۰۱۵ ۱۴:۴۷ Asia/Tehran
  • عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی
    عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی

عراقی وزیر اعظم نے دہشت گرد گروہوں کے مکمل خاتمے تک فوجی کاروائی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

العراقیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے بغداد میں جمعے کے دن دو فوجی کمانڈروں عبدالرحمان مہدی ابو رغیف اور سفین عبدالمجید کی نماز جنازہ کے موقع پر کہا کہ ملک میں دہشت گردوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اور ان کا قلع قمع کر دیا جائے گا۔


حیدر العبادی نے دہشت گرد گروہوں کے ساتھ لڑائی میں عراق کی فوج اور عوامی رضا کار فورس کے اہلکاروں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکار دہشت گرد گروہوں کو نیست و نابود کرنے کے لئے اپنی پوری کوشش کریں گے اور ان کو اپنے ملک سے نکال باہر کریں گے۔



 واضح رہے کہ جمعرات کے دن عراق کے شہر رمادی کے شمال میں ایک کار بم دھماکے میں الانبار آپریشن کے ڈپٹی کمانڈر عبدالرحمن ابو رغیف اور عراقی فوج کی آٹھویں ڈویژن کے کمانڈر سفین عبدالمجید جاں بحق ہوگئے تھے۔ عراق کے یہ دونوں فوجی عہدیدار رمادی شہر کے شمال میں اٹھارہ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع الجرایشی کے علاقے میں فوجی یونٹوں کا معائنہ کار کر رہے تھے کہ اسی دوران کار بم دھماکہ ہوگیا۔az28082015

ٹیگس