Aug ۲۸, ۲۰۱۵ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • تحریک انصار اللہ کے جوان
    تحریک انصار اللہ کے جوان

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے صوبہ اب کے شہر عدین کو، دہشت گرد گروہ القاعدہ کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے-

المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ہاتھوں تکفیری گروہوں کو شہر عدین سے باہر نکالے جانے اور اس شہر کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے بعد شہر عدین کے باشندے سڑکوں پر نکل آئے اور اس کامیابی پر خوشیاں منائیں-


 ایک شخص نے کہا کہ عدین کی کمشنری اور اس شہر کا سیکورٹی مرکز مکمل طور پر تکفیریوں اور دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہوگیا ہے۔ ایک اور شخص نے کہا کہ شہر عدین کو آزاد کرانے کے لئے یمنی فوج اور عوامی دستوں کے ساتھ مکمل تعاون کیا گیا اور اس شہر میں پورے طور پر، امن کی فضا قائم ہے۔az28082015

ٹیگس