Sep ۰۲, ۲۰۱۵ ۲۱:۴۷ Asia/Tehran
  • لبنانی پارلیمنٹ ملک کے نئے صدر کا انتخاب کرنے میں ایک بار پھر ناکام رہی ہے-
    لبنانی پارلیمنٹ ملک کے نئے صدر کا انتخاب کرنے میں ایک بار پھر ناکام رہی ہے-

لبنانی پارلیمنٹ ملک کے نئے صدر کا انتخاب کرنے میں ایک بار پھر ناکام رہی ہے-

اطلاعات کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ نے بدھ کے روز ملک کے نئے صدر کے انتخاب کے لئے اٹھائیسواں اجلاس منعقد کیا لیکن کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے پارلیمنٹ کی یہ کوشش بھی ناکام رہی-

لبنان میں پچیس مئی دو ہزار چودہ کو میشل سلیمان کا دور صدارت ختم ہونے کے بعد سے سیاسی خلا جاری ہے اور ملک کے سیاست دانوں کے درمیان اختلافات کے سبب عہدہ صدارت کے لئے کسی ایک نام پر ابھی تک اتفاق نہیں ہو سکا ہے- لبنانی پارلیمنٹ کے ایک سو اٹھائیس ارکان ہیں اور آئین کے مطابق صدر کے انتخاب کے لئے دو تہائی یعنی چھیاسی ارکان کی حاضری پارلیمنٹ میں ضروری ہے-

لبنان کے آئین کے مطابق ارکان پارلیمنٹ مارونی عیسائی امیدوار کو عہدہ صدارت کے لئے منتخب کرتے ہیں- لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے اب صدر کے انتخاب کے لئے تیس ستمبر کو پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیا ہے-

ٹیگس