Sep ۰۳, ۲۰۱۵ ۱۴:۵۲ Asia/Tehran
  • مشرق وسطی میں تیرہ ملین سے زیادہ بچے تعلیم حاصل کرنے سے محروم
    مشرق وسطی میں تیرہ ملین سے زیادہ بچے تعلیم حاصل کرنے سے محروم

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں جاری بدامنی کی وجہ سے تیرہ ملین سے زیادہ بچے تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں۔

امان سے فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق یونیسف نے جمعرات کے دن ایک رپورٹ جاری کی۔ اس رپورٹ میں آیا ہے کہ جن ممالک میں بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر مسلح لڑائی ہو رہی ہے ان میں اسکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد تیرہ ملین سے زیادہ ہے۔

اس رپورٹ کے اعداد وشمار کا تعلق جنگ کے شکار چھ ممالک (شام، عراق، یمن، لیبیا، مقبوضہ فلسطین اور سوڈان) اور ان تین ممالک (اردن، لبنان اور ترکی) سے ہے جہاں شام کی جنگ میں بے گھر اکثر افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی میں بچے اسکولوں کو پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کر رہے ہیں کیونکہ ان کے گھر تباہ ہو چکے ہیں۔ عراق میں بھی تقریبا تین ملین بے گھر افراد اسکولوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔

 یونیسف کی رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ شام، سوڈان، یمن اور لیبیا کے بہت سے علاقوں کے لوگ سیکورٹی صورتحال کی وجہ سے اپنے بچوں کو اسکولوں میں نہیں بھیجتے ہیں۔ یونیسف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنہ دو ہزار چودہ میں اسکولوں پر دو سو چودہ حملے کئے گئے۔

ٹیگس