Sep ۰۹, ۲۰۱۵ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
  • حزب اللہ لبنان کے ایک وفد کی لبنان کے آرچ بشپ سے ملاقات
    حزب اللہ لبنان کے ایک وفد کی لبنان کے آرچ بشپ سے ملاقات

حزب اللہ لبنان کے ایک وفد نے مارونی عیسائیوں کے آرچ بشپ سے ملاقات کی ہے-

حزب اللہ کے ایک وفد کے حوالے سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق، حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ "سید ابراہیم امین السید" اور اس گروپ کے سیاسی دفتر کے رکن "مصطفی الحاج علی" نے بدھ کے روز لبنان کے مارونی عیسائیوں کے چرچ میں آرچ بشپ "بشارہ پطرس الراعی" سے ملاقات اور گفتگو کی-

سید ابراہیم امین السید نے کہا کہ اس ملاقات میں علاقے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اور سیاسی گروہوں کے درمیان مذاکرات کی اہمیت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور فریقین نے امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات، بحرانوں کے حل کے لئے ہمہ گیر سطح پر قومی عزم وجود میں لانے پر منتج ہوں گے-

حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ تمام سیاسی گروہوں کو چاہئیے کہ ملک میں امن و سلامتی کے قیام، ترقی و پیشرفت اور عوام کی خدمت کو اپنے پروگراموں میں سرفہرست قرار دیں اور باہمی تعاون کے ذریعے، ملک کو درپیش مشکلات کو کم کریں-

واضح رہے کہ پچیس مئی دو ہزار چودہ کو لبنان کے سابق صدر کا دور صدارت مکمل ہو گیا  تاہم، ایک مشترکہ امیدوار پرعدم اتفاق کی وجہ سے یہ ملک سیاسی تعطّل کا شکار ہو گیا ہے اور سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات کی وجہ سے صدر کے عہدے کے لیے ابھی تک کسی ایک شخص کے نام پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے-

ٹیگس