میشل عون عہدہ صدارت کے اہل ہیں: حزب اللہ لبنان
Sep ۱۰, ۲۰۱۵ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
حزب اللہ لبنان نے میشل عون کو لبنان کےعہدہ صدارت کا اہل قراردیا ہے-
اطلاعات کے مطابق حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے سربراہ سید ابراہیم امین السید نے لبنان کے مارونی مذہبی پیشوا بشارہ الراعی کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ حزب اللہ کی نظرمیں لبنان کی فری پیٹریاٹک موومنٹ نامی پارٹی کے سربراہ میشل عون میں ملک کا صدربننے کی اہلیت ہے-اس ملاقات میں سید ابراہیم السید نے اس امید کا اظہارکیا کہ لبنان کے قومی مذاکرات سیاسی مسائل دیگراہم ملکی معاملات کے حل پرمنتج ہوں گے-
قابل ذکر ہے کہ لبنان میں مئی دو ہزار چودہ سے صدرکاعہدہ خالی پڑا ہے۔