Sep ۱۱, ۲۰۱۵ ۱۸:۰۴ Asia/Tehran
  • حزب اللہ لبنان کی جانب سے شام میں دروزی فرقے کے مفادات کا دفاع
    حزب اللہ لبنان کی جانب سے شام میں دروزی فرقے کے مفادات کا دفاع

لبنان کی حزب التوحید کے سربراہ نے حزب اللہ کی جانب سے شام میں دروزی فرقے کے مفادات کی حمایت اور دفاع کو بنیادی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے-

میڈل ایسٹ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی حزب التوحید کے سربراہ وئاب وہاب نے جمعے کو کہا ہے کہ شام میں حزب اللہ نے ہمیشہ دروزی فرقے کی حمایت کی ہے اور ان کے مفادات کا دفاع صرف حزب اللہ کے مرکزی کردار سے ہی ممکن ہے-

وئاب وہاب نے مزید کہا کہ شام کے دروزی اس ملک میں ہی رہیں گے اور وہ شامی حکومت اور فوج کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ داعش اور جبھۃ النصرہ جیسے دہشت گرد گروہ، اقلیتوں کے سلسلے میں ہر طرح کے جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں-

 لبنان کی حزب التوحید کے سربراہ نے کہا کہ جولان کی پہاڑیوں پر واقع حضر دیہات کہ جہاں دروزی افراد رہتے ہیں، وہاں مسلح گروہوں کے داخل ہونے کے لیے ہر قسم کی کوشش، لبنان، فلسطین اور شام کی سرحدی مثلث میں دھماکے کے مترادف ہو گی-

 وئام وہاب نے تاکید کے ساتھ کہا کہ شامی دروزیوں کے بارے میں لبنان کی سوشلست ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ولید جنبلاط کے ساتھ ان کا اختلاف، طرفین کے درمیان جنگ کا باعث نہیں بنے گا اور ہر فریق اپنے موقف کے لحاظ سے اس مسئلے کو دیکھتا ہے-

ٹیگس