Sep ۱۲, ۲۰۱۵ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
  • یمنی شہریوں کے ابتر حالات کے بارے میں  یوہانس وان ڈیر کلاو کا انتباہ
    یمنی شہریوں کے ابتر حالات کے بارے میں یوہانس وان ڈیر کلاو کا انتباہ

یمن میں اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امور کے کوآرڈینیٹر نے یمنی شہریوں کی ابتر صورتحال کے بارے میں خبردار کیاہے۔

یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امور کے کوآرڈینیٹر " یوہانس وان ڈیر کلاو "(Johannes Van Der Klaauw) نے اس ملک کے شہریوں کے ابتر حالات کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاکھوں یمنی شہریوں کو سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے جارحانہ حملوں کے نتیجے میں موت یا جسمانی طورپر معذور ہوجانے کا خطرہ لاحق ہے-

 یوہانس وان ڈیر کلاو نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے یمن کے باشندوں کو درپیش خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے اور یمن کی صورتحال اس حد تک ابتر ہوتی جارہی ہے کہ یمن کی ڈھائی کروڑ کی آبادی میں سے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے- اقوام متحدہ کے اس عہدیدار نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کے حملے کے نتیجے میں یمن کی بنیادی تنصیبات، اسکول، طبی مراکز، بازار اور گودام پوری طرح سے تباہ ہوگئے ہیں-

تازہ ترین خبروں کے مطابق جارح سعودی حکومت اور اس کے اتحادی یمن کے رہائشی علاقوں پر بدستور اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ کی الخوخہ بندرگاہ پر ایک بار پھر بمباری کی ہے-

ٹیگس