Sep ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۲:۱۶ Asia/Tehran
  • حجاج پرگرنے والی کرین، سعودی بادشاہ کے بیٹے کی ہے
    حجاج پرگرنے والی کرین، سعودی بادشاہ کے بیٹے کی ہے

مسجد الحرام میں گرنے والی کرین کہ جس کے نتیجے میں ایک سوسات افراد جاں بحق اوردوسوسے زائد زخمی ہوئے ہیں، سعودی بادشاہ کے بیٹے محمد بن سلمان کی کمپنی کی ہے-

مڈل ایسٹ پینوراما" ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام میں گرنے والی کرین کا تعلق سعودی بادشاہ کے بیٹے محمد بن سلمان کی کمپنی " نسما" سے ہے-
 سعودی بادشاہ کے بیٹے سے وابستہ کمپنی نے دیگر کمپینیوں پردباؤ ڈال کرانہیں مسجد الحرام کی توسیع کے منصوبے کے ٹینڈر میں حصہ لینے نہیں دیاتھا - دوسری جانب مکہ کے محکمہ موسمیات نے شدید طوفانی بارش کے بارے میں خبردارکردیا تھا، لیکن نسما کمپنی نے اس انتباہ پرکوئی توجہ نہیں دی -کہا جارہا ہے کہ مسجد الحرام میں گرنے والی کرین سب سے بڑی کرین تھی۔
اس کرین سے کافی عرصہ پہلے کام لینا بند کردیا گیا تھا، لیکن نسما کمپنی نے زیادہ خرچ آنے کے باعث اسے ہٹانے سے گریز کیا۔

ٹیگس