Sep ۱۴, ۲۰۱۵ ۱۳:۱۹ Asia/Tehran
  • عراق کی عوامی فورس کے ترجمان کریم النوری
    عراق کی عوامی فورس کے ترجمان کریم النوری

عراق کی عوامی رضاکار فورس نے صوبہ الانبار میں امریکہ کی ممکنہ زمینی مداخلت کو تکفیری دہشت گرد گروہوں کے فائدے میں قرار دیا ہے۔

براثا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی فورس کے ترجمان کریم النوری نے کہا ہے کہ صوبہ الانبار میں امریکہ کی زمینی مداخلت، داعش کے خلاف جنگ میں رکاوٹ بنے گی اور اس مداخلت سے دہشت گرد گروہ داعش کو فائدہ پہنچے گا-

کریم النوری نے کہا کہ عراق کی موجودہ صورتحال سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے امریکہ عراق پر اپنے مطالبات مسلط نہ کرے- النوری نے کہا کہ عوامی فورس صوبہ الانبار سے باہر نہیں جائے گی کیوں کہ وہ عراق کے لئے لڑ رہی ہے اور مرجع تقلید(آیت اللہ العظمی سیستانی) کے فتوے پر عمل کرتے ہوئے، داعش کے خلاف میدان میں اتری ہے-
عراق کی عوامی فورس کے ترجمان نے کہا کہ عوامی رضاکار فورس، بین الاقوامی اتحاد کے رکن ممالک کے ساتھ حکومت عراق کے معاہدوں کا احترام کرتی ہے لیکن قومی مفادات کے منافی مطالبات مسلط کرنے کے لئے ان معاہدوں سے غلط فائدہ اٹھائے جانے کی اجازت نہیں دے گی۔

ٹیگس