Sep ۱۹, ۲۰۱۵ ۰۸:۴۳ Asia/Tehran
  • قدس شریف پر صیہونیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ
    قدس شریف پر صیہونیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ

ناوابستہ تحریک نے قدس شریف پر صیہونی حکومت کے حملے رکوانے کے لئے عالمی برادری سے فوری اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ناوابستہ تحریک نے جمعہ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں اپنی ماہانہ نشست میں غاصب صیہونی حکومت کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس حکومت کے حملوں کو عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا ہے-

اس نشست میں عالمی برادری، خاص طور سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے، غاصبوں کے حملوں کو رکوانے کے لئے فوری اقدام کا مطالبہ کیا گیا-
ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک نے ایک بیان بھی جاری کیا ہے جس میں بیت المقدس اور مسجد الاقصی میں اسرائیلی حکومت کے فوجیوں کے تشدد آمیز اقدامات اور سرگرمیوں کی مذمت کی گئی ہے-
ادھر اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے غلام علی خوش رو نے بھی، ناوابستہ تحریک کے سربراہ کی حیثیت سے، عرب لیگ اور او آئی سی کے نمائندوں کے ساتھ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی ہے-اس ملاقات میں قدس شریف میں غاصب اسرائیلی حکومت کے تازہ فوجی اقدامات کے بارے میں گفتگو کی گئی-
قابل ذکر ہے کہ مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے گزشتہ ایک ہفتے کے حملوں کے دوران سو سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں اور متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے-

ٹیگس