یمنی فوج نے سعودی عرب کا آپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا
Sep ۲۱, ۲۰۱۵ ۰۸:۳۷ Asia/Tehran
-
یمنی فوج نے سعودی عرب کا آپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ مآرب میں جارح سعودی فوج کا ایک آپاچی ہلی کاپٹر مار گرایا ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارت دفاع کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جارح سعودی فوج کے ایک آپاچی ہیلی کاپٹر کو میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔کہا جارہا رہے کہ سعودی فوج کا یہ ہیلی کاپٹر یمنی فوج کے میزائل کا نشانہ بننے کے بعد مآرب شہر سے دس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع صافر کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا ہے-
اس رپورٹ کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر سعودی عرب کے ان مسلح ایجنٹوں اور آلہ کاروں کو مدد فراہم کر رہا تھا کہ جو یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ٹھکانوں کی جانب پیش قدمی کر رہے تھے لیکن یمنی فورسز نے ان کا راستہ روک دیا اور انھیں شدید نقصان پہنچایا ہے۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے دو فوجی نجران کے جنوب مغربی سرحدی علاقے میں یمنی فوجیوں کے حملے میں مارے گئے-
اس رپورٹ کے مطابق یمنی فوجیوں نے سعودی عرب کے کئی اور اڈوں پر بھی حملے کیے ہیں جن میں متعدد سعودی فوج ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں-