Sep ۲۳, ۲۰۱۵ ۲۰:۱۱ Asia/Tehran
  • الخلیل میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں
    الخلیل میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں

فلسطینی ذرائع کے مطابق غرب اردن کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں-

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غرب اردن کے شہر الخلیل میں ایک شہید فلسطینی خاتون کی تدفین کے موقع پر فلسطینی جوانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں-
اس فلسطینی خاتون کو صیہونی فوجیوں نے صرف اس بنا پر فائرنگ کا نشانہ بنایا کہ اس غیرت دار فلسطینی عورت نے اپنے چہرے سے نقاب اٹھانے سے انکار کردیا تھا-
 صیہونی فوجیوں کی اس جارحیت میں یہ فلسطینی خاتون زخمی ہو گئی تھی جو  زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہو گئی-
اس فلسطینی عورت کے والد نے فرانس پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بے گناہ بیٹی پر صیہونی فوجیوں نے ایسی حالت میں گولیوں کی بارش کردی کہ اس سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں تھا- واضح رہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران الخلیل میں صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں دو فلسطینی شہید ہو چکے ہیں-

ٹیگس