Sep ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۷:۱۳ Asia/Tehran
  • فلسطینی گروہوں کے اتحاد کی ضرورت پر تاکید
    فلسطینی گروہوں کے اتحاد کی ضرورت پر تاکید

تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن نے فلسطینی گروہوں کے اتحاد کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن خلیل حیہ نے غزہ شہر کے علاقے سرایا میں عید الاضحی کی نماز کے خطبوں میں کہا کہ فلسطینیوں کو صیہونی حکومت کے مقابلے کے لئے دوسرے ہر زمانے سے زیادہ موجودہ زمانے میں استقامت کے پرچم تلے حقیقی اتحاد کی ضرورت ہے۔
خلیل حیہ نے مزید کہا کہ محدود خود مختار فلسطینی انتظامیہ کو سیاسی فیصلے کرنے کے سلسلے میں منہ زوری اور ہٹ دھرمی سے دستبردار ہو جانا چاہئے۔
خلیل حیہ نے مسئلہ فلسطین سے متعلق بعض عرب ممالک اور محدود خود مختار فلسطینی انتظامیہ کے مواقف کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ سوال اٹھایا کہ غزہ پٹی کے فلسطینیوں کو ادویات، پانی اور بجلی سے محروم کیوں رکھا جا رہا ہے اور رفح میں ان کی زمینوں اور پانی کے ذخائر کو کیوں تباہ و برباد کیا جا رہا ہے؟ تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن خلیل حیہ کا کہنا تھا کہ عرب قوم اور ملت اسلامیہ کو مسجد الاقصی کی حمایت کے لئے خواب غفلت سے بیدار ہو جانا چاہئے۔ خلیل حیہ کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کو خطرناک سازش کا سامنا ہے۔

ٹیگس