Sep ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
  • سعودی حکام کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں شکایت دائر کرنے کا مطالبہ

عراقی رکن پارلیمنٹ نے منیٰ کے خونی سانحے پر سعودی حکومت خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عراقی پارلیمنٹ میں دولت قانون نامی گروپ کے رکن ستار غانم نے حج کے انتظامات میں سعودی حکام کی نااہلی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے، سانحہ منیٰ کے غم میں سوگوار تمام اسلامی ملکوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاض حکومت کی بدانتظامی اور بدنظمی کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کریں۔

انہون نے کا کہ اس سال حج کے موقع پر سعودی حکام کی نااہلی کھل سامنے آگئی ہے لہذا ان کا ملک حج کا انتظام و انصرام اسلامی تعاون تنطیم کے سپرد کئے جانے کی حمایت کرتا ہے۔

ستارغانم نے اس سال میدان عرفات میں سعودی عرب کے سرکاری مفتی کے شرانگیز بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اسلامی ملکوں کے درمیان اختلاف کے بیج بونے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔

اس سے پہلے دولت قانون اتحاد کے سربراہ نوری المالکی نے حج کے انتظامات اسلامی تعاون تنظیم کے سپرد کیے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سانحہ منیٰ کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔

جمعرات کو منیٰ میں پیش آنے والے سانحے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق دو ہزار کے قریب حجاج کرام جاں بحق اور ایک ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ اس سانحے میں ایک سو پچپن ایرانی حجاج کرام بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

ٹیگس