Oct ۰۲, ۲۰۱۵ ۱۳:۳۴ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے خلاف عراقی سیکورٹی اہلکاروں کی جنگ جاری
    دہشت گردوں کے خلاف عراقی سیکورٹی اہلکاروں کی جنگ جاری

عراق کے مختلف علاقوں میں امن و استحکام کے لئے عراقی سیکورٹی اہلکاروں کی کوششیں جاری ہیں

العالم کی رپورٹ کے مطابق عراقی پولیس سربراہ شاکر جودت نے کہا ہے کہ پولیس نے صوبہ الانبار کے صدر مقام الانبار کے مشرقی علاقے جویبہ میں داعش کے ٹھکانوں پر میزائلی حملے کر کے بائیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے-

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں چھ غیر ملکی دہشتگرد بھی شامل ہیں- درایں اثنا عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے داعش کی چھ گاڑیاں تباہ کر دی ہیں۔ یہ گاڑیاں توپوں اور مشین گنوں سے لیس تھیں۔

صوبہ نینوا کے تلعفر علاقے میں عراقی فضائیہ کی بمباری میں دسیوں داعشی دہشت گرد ہلاک ہو ئے ہیں جن میں کچھ غیر ملکی بھی ہیں۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کے شعبہ تشہیرات و انفارمیشن نے خبر دی ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ میں انٹیلیجنس کو مضبوط بنانے کے لئے روس کے خفیہ ادارے کے بعض حکام بغداد پہنچ گئے ہیں-

ٹیگس