Oct ۰۳, ۲۰۱۵ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • عراقی فوج کی کارروائی، درجنوں داعشی دہشت گرد ہلاک
    عراقی فوج کی کارروائی، درجنوں داعشی دہشت گرد ہلاک

عراق میں ایک آپریشن میں داعش کے کم سےکم چالیس افراد مارے گئے۔

الفرات نیوز کے مطابق شہرالرمادی کے شمال مشرق میں ایک آپریشن میں داعش کے سولہ خفیہ مراکز تباہ کردیئے گئے۔ اس آپریشن میں داعش کے کم سے کم چالیس دہشت گرد ہلاک اور ان کے دو توپخانے تباہ ہوگئے ۔ اسی کے علاوہ عراقی افواج نے داعش کی بچھائی ہوئی پچاس بارودی سرنگیں بھی ناکارہ بنادی ہیں۔

 عراقی ذرائع نے بتایا ہے کہ شہر الکرمہ کے علاقے رشاد میں بھی ایک کا میاب آپریشن میں داعش کے متعدد افراد ہلاک ہوگئے جن میں تین دہشت گرد کمانڈر بھی شامل ہیں۔

عراق ک وعد اللہ نامی عوامی رضاکار فورس کے ترجمان سامی المسعودی نے بتایا ہے کہ عوامی رضاکاروں نے داعش کی بموں سے لیس چار گاڑیوں اور ایک ٹھکانے کو تباہ کردیا ہے۔

 یہ ایسی حالت میں ہے کہ جمعے کو کرکوک کے مغرب میں واقع الحویجہ نامی علاقے میں داعش کے ایک مرکز پر فضائی حملے میں پندرہ دہشت گرد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

ٹیگس