Oct ۰۶, ۲۰۱۵ ۱۰:۴۵ Asia/Tehran
  • فلسطین سے متعلق رہبر انقلاب اسلامی کے مواقف کی قدردانی
    فلسطین سے متعلق رہبر انقلاب اسلامی کے مواقف کی قدردانی

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے فلسطین کی تحریک مزاحمت کی حمایت سے متعلق رہبر انقلاب اسلامی کے موقف کی قدردانی کی ہے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے خارجہ تعلقات سے متعلق امور کے سربراہ اسامہ حمدان نے منگل کے روز ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطین، فلسطینی قوم اور فلسطینیوں کی تحریک مزاحمت کی حمایت سے متعلق رہبر انقلاب اسلامی کے موقف کو ایرانیوں کی شجاعت و بہادری سے تعبیر کیا۔

 انھوں نے غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینی قوم کو تنہا چھوڑنے والے عرب ملکوں پر شدید تنقید کی اور تمام عرب و اسلامی ملکوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام اور ان کی تحریک مزاحمت کی حمایت سے متعلق رہبر انقلاب اسلامی کے موقف سے سبق حاصل کرتے ہوئے فلسطین کی حمایت میں شفّاف مواقف اختیار کریں۔

 اسامہ حمدان نے ایٹمی معاہدے کو ایران کی پوزیشن مزید مستحکم ہونے کا باعث قرار دیتے ہوئے فلسطین کی حمایت سے متعلق رہبر انقلاب اسلامی کے مواقف کو مسئلہ فلسطین میں ایران کی جانب سے جاری حمایت کی ضمانت سے تعبیر کیا۔
 
انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی برقراری سے عرب ملکوں کو تباہی کے علاوہ اور کوئی نتیجہ نہیں ملے گا اور یہ تصور کرنا بہت بڑی غلط فہمی ہے کہ امریکہ اور مغرب، صیہونی حکومت کی حمایت سے دستبردار ہو جائیں گے۔

ٹیگس