Oct ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۸:۳۳ Asia/Tehran
  • سعودی فرمانروا کی حالت تشویشناک
    سعودی فرمانروا کی حالت تشویشناک

خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو سخت علیل ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے

ایک ایسے وقت جب یمن کے بے گناہ شہریوں پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے جاری ہیں سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جسمانی حالت انتہائی ابتر ہوگئی ہے اور انہیں دارالحکومت ریاض کے ایک اسپتال میں ڈاکٹروں کی انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے -


صیہونی حکومت کی نیوز ویب سائٹ دبکا نے لکھا ہے کہ شاہ سلمان ذہنی اعتبار سے مائوف ہوجانے کی بیماری میں مبتلا ہیں پچھلے کچھ عرصے سے جنونی فیصلے کررہے تھے اور ان کا ذہن اس حدتک ماؤف ہوجاتاتھاکہ وہ اپنے آّپ کو بھی نقصان پہنچانے سے گریز نہیں کرتے تھے -


صہیونی حکومت کی نیوز ویب سائٹ دبکا نے لکھا ہے کہ سعودی بادشاہ کی سخت علالت کے باعث پچھلے تین ہفتے سے سعودی حکومت کی کابینہ کا اجلاس نہیں ہوسکا ہے - سعودی عرب کو اس وقت جہاں شاہ سلمان کی علالت سے پیدا ہونےوالی مشکلات کا سامنا ہے وہیں ولیعہد اور وزیرداخلہ محد بن نائف اور ولیعہد کے جانشین اور وزیردفاع محمد بن سلمان کے درمیان اقتدار کی جنگ سے پیدا ہونےوالی مشکل صورتحال کا بھی سامنا ہے - ان دونوں میں شہزادوں کے درمیان جنگ یمن کو کس طرح جاری رکھا جائے اس معاملے پر بھی تلوار کھینچی ہوئی ہے

ٹیگس