Oct ۲۳, ۲۰۱۵ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی حکومت کی بمباری کا سلسلہ جاری
    یمن پر سعودی حکومت کی بمباری کا سلسلہ جاری

یمن پر سعودی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

المسیرہ کے مطابق صوبہ صعدہ کے شہر حیدان کے مضافات میں ایک رہائشی علاقے پر سعودی بمباری میں ایک ہی گھر کے گیارہ افراد شہید ہوگئے۔

اس حملے میں دو افراد کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔

سعودی اتحاد کے بمبار طیاروں نے اسی طرح صعدہ کے علاقے سار میں ایک اسکول اور ایک اسپتال پر بھی بمباری کی ہے۔

اس بمباری میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ حدیدہ کے زیدیہ، قناوص، الخوخہ، اور منیارہ پر بھی بمباری کی ہے۔ یمن کے جنوبی صوبے البیضا کے جبل احرم نامی علاقے پر بھی سعودی جنگی طیاروں نے بمباری کی ہے۔

دوسری طرف یمن پر جارحیت کے لئے بننے والے سعودی اتحاد کی افواج کے ترجمان جنرل احمد عسیری نے یمن پر فضائی حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس