Oct ۲۳, ۲۰۱۵ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
  • بیت لحم میں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید
    بیت لحم میں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر بیت لحم میں ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے مذکورہ فلسطینی نوجوان کو جنوبی بیت لحم کے علاقے جبعہ میں اس وقت گولیاں مار کر شہید کردیا جب وہ ایک چیک پوسٹ کے قریب سے گزر رہا تھا۔

صہیونی فوجیوں نے الزام لگایا ہے کہ مذکورہ نوجوان شہادت پسندانہ کارروائی انجام دینا چاہتا تھا۔

فلسطینی ذرائع نے مذکورہ نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے تاہم کہا ہے وہ غرب اردن کے علاقے الخلیل کا رہنے والا ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جمعرات کی شب البریج کے پناہ گزین کیمپ میں اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کرکے تین فلسطینی نوجوانوں کو زخمی کر دیا ہے۔

صیہونی فوجیوں نے مظاہرین پر پہلے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور بعد ازاں ربڑ کی گولیوں کا نشانہ بنایا ۔متعدد فلسطینی، اسرائیلی فوجیوں کی آنسو گیس کی شیلنگ کے نتیجے میں دم گھٹنے کی کیفیت سے بھی دوچار ہوئے جنہیں استپال میں داخل کرادیا گیا۔

ٹیگس