سعودی حملے میں شہید ہونے والے یمنی ماہی گیروں کی لاشیں ساحل پر آگئیں
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے لڑاکا طیاروں کی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی لاشیں بہہ کر یمن کے ساحلوں پر پہنچ گئی ہیں۔
المیادین ٹی وی کے مطابق سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے لڑاکا طیاروں نے چند روز قبل یمن کے جزیرہ عقبان کے قریب یمنی ماہی گیروں کی چھے کشتیوں پر جان بوجھ کے بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں سو سے زائد افراد شہید ہوگئے تھے۔ دریا کی موجوں نے شہید ہونے والے بہت سے افراد کی لاشیں بہا کر ساحل تک پہنچا دی ہیں۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والوں میں سے چالیس افراد کا تعلق یمن کے جنوبی شہر الحدیدہ سے ہے،جبکہ باقی یمن کے دوسرے ساحلی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
شہیدوں کے لواحقین نے اقوام متحدہ اور عالمی برداری سے مطالبہ کیا ہے وہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کےمجرمانہ اقدامات کی مذمت اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں۔