انصاراللہ امن مذاکرات کے لئے تیار ہے: ترجمان تحریک انصاراللہ
Nov ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ وہ امن مذاکرات کے لئے تیارہے
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ سےکہاہے کہ عوامی تحریک اقوام متحدہ کی نگرانی میں مفرور اورمستعفی صدر منصورہادی کے ساتھ امن مذاکرات کے لئےتیار ہے -انہوں نے یمن کے بحران کے بارے میں اقوام متحدہ کی کوششوں کی ناکامی سے متعلق سعودی عرب کے زیراثر ذرائع ابلاغ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی افواہیں پھیلانے کا مقصد عوام کو دھوکہ دینا اور لوگوں کے ذہنوں کو تشویش میں مبتلا کرنا ہے -
یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ نے بھی امن مذاکرات میں شرکت کے لئے یمن کی عوامی تحریک کے اعلان آمادگی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ یمن کے متحارب فریق سیاسی مذاکرات کا آغاز کرکے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس سو سولہ پرعمل درآمد کے لئے تیارہیں -
واضح رہےکہ یمن کے مفرور اورمستعفی صدر منصورہادی کی، امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے حمایت کے سبب یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ سے مذاکرات، اب تک سعودیوں کی جانب سے کھڑی جانےوالی رکاوٹوں کی وجہ سے ناکام ہوتے رہےہیں -