شام اور یمن کا مسلہ صرف مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے: عمان
Nov ۰۶, ۲۰۱۵ ۱۵:۵۷ Asia/Tehran
عمان نے ایک بار پھر شام اور یمن کے بحران کو پرامن طریقے سے حل کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے اپنے سعودی ہم منصب عادل الجبیر کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہا کہ شام اور یمن کا مسلہ صرف اور صرف مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔یوسف بن علوی نے کہا کہ ان کا ملک شام اور یمن کا بحران پرامن طریقے سے حل کرنے کی غرض سے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لا رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر جمعرات کو اچانک عمان کے دورے پر مسقط پنہچے تھے۔ عمان خلیج فارس تعاون کونسل کا وہ واحد ملک ہے جس نے شام اور یمن کے بارے میں آزادانہ موقف اپنایا ہے اور وہ یمن پر حملہ کرنے والے سعودی اتحاد میں بھی شامل نہیں ہے۔