Nov ۰۶, ۲۰۱۵ ۱۹:۵۲ Asia/Tehran
  • یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کے سربراہ، عبدالملک الحوثی
    یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کے سربراہ، عبدالملک الحوثی

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے ملک میں انصاف کی بنیادوں پر حکومت کے قیام کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظالم طاقتیں امریکہ کی ایما پر یمنی عوام کا قتل عام کر رہی ہیں۔

جمعے کی شام اپنے ایک ٹیلی ویژن خطاب میں انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا انصاف پسند حکومتوں کے بغیر معاشرے میں انصاف قائم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا انصاف پسند حکومتوں کے نہ ہونے کی وجہ سے قوموں کو ظلم و ستم اور ناانصافیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انصار اللہ کے سربرہ عبدالملک الحوثی نے کہا کہ ظالم اور طاغوتی ممالک امریکہ کی نگرانی میں یمن کے حق پسند اور انصاف کے طلبگار عوام کا قتل عام کر رہے ہیں۔ انہوں کہا کہ ظالم طاقتیں نہیں چاہتیں کہ یمن میں کوئی انصاف پسند حکومت برسر اقتدار آ ئے۔

انصاراللہ کے سربراہ کی تقریر کے ساتھ ہی ہزاروں یمنی شہریوں نے دارالحکومت صنعا کی سڑکوں پر مارچ اور انقلاب یمن کی حمایت کا اعلان کیا۔ مظاہرین اپنے ملک کے خلاف سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کی مذمت میں نعرے بھی لگا رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ ملک کے دفاع کے لئے عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کے ہر اقدام کی بھرپور طریقے سے حمایت کرتے ہیں-

ٹیگس