یمنی فوج کا حملہ، متعدد سعودی فوجی ہلاک
Nov ۱۲, ۲۰۱۵ ۲۰:۱۵ Asia/Tehran
-
یمنی فوج کا حملہ، متعدد سعودی فوجی ہلاک
سرحدی علاقوں میں سعودی فوجی اڈوں پر یمن کے حملوں میں جمعرات کو بھی متعدد سعودی فوجی ہلاک ہو گئے۔
یمن کے المسیرہ ٹی وی کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جمعرات کو صوبہ جیزان میں سعودی فوج کی الملحمہ فوجی چھاؤنی پر میزائلوں سے حملہ کیا جس میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ یمنی فوج نے اسی کے ساتھ سعودی حکومت کے السدیس فوجی اڈے پر اپنی توپوں سے گولہ باری کرکے سعودی فوج کو کافی جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔یمن نے جمعرات کو سعودی حکومت کے العش فوجی مرکز پر کم سے کم دس مارٹر گولے داغے جس سے اس فوجی مرکز کا بڑا حصہ منہدم ہو گیا۔ دوسری طرف یمن کے شہر الجوف اور کتاف میں سعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں کم سے چوبیس افراد شہید ہو گئے۔