فرانسیسی وفد کی شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات
Nov ۱۳, ۲۰۱۵ ۱۲:۰۱ Asia/Tehran
-
فرانسیسی وفد کی شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات
شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مشرق وسطی کے بعض عرب ملکوں پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگایا ہے-
العالم کی رپورٹ کے مطابق شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد جہاد اللحام نے دارالحکومت دمشق میں فرانسیسی وفد کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ علاقے کے بعض عرب ممالک شام میں بحران کو ہوا دینے میں کوشاں ہیں اور یہ ممالک، ہزاروں تکفیری دہشت گردوں کو ہتھیار اور ٹریننگ دینے اور آمدو رفت کی سہولتیں فراہم کرنے میں بھی اہم رول ادا کر رہے ہیں-محمد جہاد اللحام نے کہا کہ شام کو ظالمانہ جنگ کا سامنا ہے- فرانسیسی وفد کے سربراہ Thierry Mariani نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ فرانس کے وفد کے دورہ شام کامقصد، اس ملک کی صورتحال کی حقیقت سے آگاہ ہونا ہے- انہوں نے مشرق وسطی کے علاقے میں دہشت گردی سے مقابلے کی کوششوں کی اہمیت پر تاکید کی-